انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 99 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 15 اپریل 2019 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 99 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 1 ارب 44 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے تحت آئی ٹی ایکسپورٹس کے لے 3 کروڑ، گلگت بلتستان میں ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ، اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 30 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :