پی ایل او' کا نو منتخب وزیراعظم سیاسرائیل سے تعلقات محدود کرنے پرزور

پیر 15 اپریل 2019 20:46

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی نے نو منتخب وزیراعظم محمد اشتیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات محدود کرنے کے حوالے سے کیے گئے سابقہ فیصلوںپرعمل درآمد یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے، اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ اقتصادی اورمعاشی روابط ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

پی ایل اوکی طرف سے اسرائیل سے تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جن میں ایک حکومتی کمیٹی بھی شامل تھی۔اس کمیٹی نے پیرس اکنامک پروٹوکول پرعمل درآمد روکنے کے لیے اقدامات کرنا تھے۔ یہ کمیٹی اس تشکیل دی گئی جب اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کیواجب الادا ٹیکسوں کی ادائی روک تھی۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی طرف سے رقوم روکے جانیکے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس نے اسیران اور شہدا کے خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر الائونسز کی فراہم بند کردی ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے عرب ممالک پر فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران کے حل میںمدد دینے پر بھی زور دیا اور تیونس میں حال ہی میں ہونے والے عرب لیگ کیسر براہ اجلاس میں فلسطین کے حوالیسے اٹھائے گئیاقدامات پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔