سعودی اور لبنانی حکام کے مشترکہ آپریشن میں کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط

یہ منشیات عراق، شام اور سعودی عرب کو بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی

پیر 15 اپریل 2019 20:46

ریاض ، بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) سعودی عرب اور لبنان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔ لبنانی پولیس نے سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی معاونت سے 'کبٹاگون' نامی منشیات کی 8 لاکھ گولیاں قبضیلی ہیں کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زاید بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں انسداد منشیات آبزر ویٹری'OFDT' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی پولیس نے کیٹا گون جو کہ ایم فٹامن نامی نشہ آور بوٹی سے تیار کی جاتی ہے قبضے میں لے لی ہے۔

یہ منشیات عراق، شام اور سعودی عرب کو بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ لبنانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواپریل کو پولیس نے 142 اعشاریہ5 کلو گرام کبپٹا گون گولیاں قبضے میں لیں۔ ان گولیوں کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار سے زاید ہے جس کی مالیت 12 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔