یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے نیا سیاسی اتحاد قائم

آئینی حکومت کی حمایت کے لیے سیاسی اتحاد کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے، بیان

پیر 15 اپریل 2019 20:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) یمن میں صدر عبد ربہ منصورھادی کی زیر قیادت قائم آئینی حکومت کی حمایت کے لیے مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے ایک نیا سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔ یمن کی مختلف بڑی سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس وادی خضر موت کے مرکزی شہر سیئون میں اتوار کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک کو ایران نواز حوثی ملیشیا کے چنگل سے نکالنے کے لیے آئینی حکومت اور سرکاری فوج کے ساتھ معاونت کا اعلان کیا گیا۔

یمن میں سیاسی جماعتوں پر مشتمل اس نئے سیاسی اتحاد کو "یمن قومی سیاسی اتحاد" کا نام دیاگیا ہے جس میں ملک کی کئی بڑی سیاسی جماعتیں اورشخصیات شامل ہیں۔اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ آئینی حکومت کی حمایت کے لیے سیاسی اتحاد کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تمام قومی سیاسی قوتوں کو ملک کی آئینی اتھارٹی اور سرکاری فوج کے ساتھ مل کر ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔

حکومت کی حمایت کے لیے قائم ہونے والے نئے سیاسی اتحاد میں پیپلز کانگریس، الاصلاح سماج پارٹی، اشتراکی پارٹی، الناصری تنظیم، جنوبی تحریک اورالرشاد السلفی پارٹی سمیت 18 جماعتیں شامل ہیں۔یمن کیوزیر اطلاعات معمر الاریانی نے نئے سیاسی اتحاد کی تشکیل ملک کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کی جنگ میں آئینی حکومت کی غیرمعمولی کامیابی قرار دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تمام نمائندہ سیاسی قوتیں ایرانی حمایت یافتہ مٹھی بھر حوثی فسادیوں کے خلاف اور آئینی حکومت کی پشت پرکھڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :