لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشاء کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کے خلاف درخواست بغیر سماعت کے ملتوی کر دی

پیر 15 اپریل 2019 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری شخصیت میاں منشاء کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کے خلاف درخواست بغیر سماعت کے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی،عدالتی وقت ختم ہونے پر کیس کی سماعت نہ ہو سکی، عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا، نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ عدالتی حکم پر میاں منشا کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جا رہی، میاں منشا نیب انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے،میاں منشاء کے وکیل نے کہا کہ لندن میں خریدے گئے ہوٹل خاندان کے ارکان کی ملکیت ہیں،میاں منشاء کا اس جائیداد سے کوئی تعلق نہیں،نیب کی جانب سے میاں منشاء کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔