کراچی سٹی فورم چیئرمین کی اٹارنی کاشف نسیم کی ملاقات

قابض چیئرپرسن KMCیونائٹیڈ ورکرزسوسائٹی کنیزفاطمہ اورایڈمنسٹریٹر محمود کے ظلم وزیادتی سے آگاہ کیا

پیر 15 اپریل 2019 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) کراچی سٹی فورم کے چیئرمین سردارمیر عاصم خان سے اٹارنی کاشف نسیم نے ملاقات کی اورقابض چیئرپرسن KMCیونائٹیڈ ورکرزسوسائٹی کنیزفاطمہ اورایڈمنسٹریٹر محمود کے ظلم وزیادتی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر KCFکے بانی وصدر حسنین عباس زیدی بھی موجودتھے۔اٹارنی کاشف نسیم نے بتایاکہ KMCیونائیٹڈ ورکرز سوسائٹی گلزارہجری اسکیم 33کاکیس نمبر 145-2009 ملیر کورٹ سے ہم جیت چکے ہیں اورعدالت ہمارے حق میں ڈگری ،رجسٹرڈ اور سیل ڈیڈ دے چکی ہے،لیکن جب ہم عدالتی احکامات پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ ملیر کے ناظر محمدفیصل ولد عبدالرئوف کے ہمراہ چیئرپرسن KMCیونائٹیڈ ورکرزسوسائٹی کنیزفاطمہ اورایڈمنسٹریٹر محمود کے آفس پہنچے تو انہوں نے عدالتی احکامات کو ماننے سے یکسر انکار کرتے ہوئے ہم پر تشددکروایااور غلیظ گالیوں کے ساتھ دھمکیاں دیں،جس پر ہم متعلقہ تھانے پریڈی گئے اور صورتحال سے آگاہ کیا تو ہمارے ساتھ پولیس بھی مذکورہ آفس گئی لیکن چیئرپرسن KMCیونائٹیڈ ورکرزسوسائٹی کنیزفاطمہ اورایڈمنسٹریٹر محمود نے تشدد کرنے والے شخص کو وہاں سے فرارکروادیاجس کے بعد ہم نے پریڈی تھانے میں بذریعہ TCSدرخواست جمع کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میرعاصم خان نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی سٹی فورم جو عوام کے حقوق کی خاطر اپنی کاوشیں بروئے کارلارہاہے وہ ظلم اور جبر کے خلاف آپ کے شانہ بشانہ ہے،آپ کے معاملے کو حکام بالاتک پہنچاکر جلد ازجلد انصاف دلانے کی کوشش کریں گے۔کراچی سٹی فورم کے بانی صدر حسنین عباس زیدی اورجنرل سیکریٹری قاضی وسیم نے کہاکہ ظالم کوئی بھی ہوقانون سے نہیں بچ سکتا ، ظالموں کے خلاف ضرورکارروائی ہوگی اور انصاف کا بول بالاہوگا۔#

متعلقہ عنوان :