ہری پور، ضلعی نظامت کھیل کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں فی میل سپورٹس گالا کا اہتمام
بدھ 17 اپریل 2019 13:56
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عاصم عباسی، اسسٹنٹ کمشنر خانپور، ممبر ضلع کونسل آصف علی جاہ، ماہر تعلیم سردار تیمور، پنجاب کالج، ہزارہ پبلک سکول، سرسید پبلک سکول، حرمین پبلک سکول، پیس کالج اور سرکاری سکولوں و کالجوں کے سربراہاں بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم اختر نواز خان نے پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نصابی تعلیم کے علاوہ فی میل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کھیلوں اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، صحت مندانہ سرگرمیوں سے طالبات کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع میسر آتے ہیں، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کی خدمات کھیلوں اور کھلاڑیوں کیلئے ہر وقت دستیاب ہیں۔ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی زاہد پریز وڑائچ نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور آرگنائزر میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کام کرنے پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور خراج تحسین کا مستحق ہے، ہری پور کے عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، کھیلوں کے نتائج کے مطابق کرکٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھرہالہ کی ٹیم فاتح جبکہ سرسید سکول کی ٹیم رنر رہی، رسہ کشی کے فائنل رائونڈ میں پیس کالج کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح کی ٹیم کو شکست دی۔ والی بال کے فائنل میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرائے صالح فاتح رہی، ٹیبل ٹینس میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نوردی نے اول پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر دو ونر جبکہ پیس کالج کی ٹیم رنر رہی۔ نیٹ بال میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر دو ہری پور ونر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹ نجیب اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 400 میٹر دوڑ میں سعدیہ اول، رمشہ دوئم اور الشبہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ جیویلن تھرو مقابلوں میں شازیہ نے پہلی، صبیحہ نے دوسری اور خدیجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 100 میٹر ریس کے مقابلوں میں مسکان نے اول، مروہ نے دوئم اور صباحت نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.