ادویات کا ازخود استعمال کے نقصانات اور انسداد منشیات پر ماجو میں سیمینار کل ہوگا

بدھ 17 اپریل 2019 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے بائیو سائنسز کے شعبہ کی جانب سے کل جمعرات کویونیورسٹی آڈیٹوریم میں منشیات کا استعمال اور ادویات کے از خود استعمال کے مہلک نقصانات کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹیل ہسپتال کراچی کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہاجرہ حارث سیمینار کی مہمان مقررہ ہونگی۔

(جاری ہے)

پروگرام کی میزبان اسسٹنٹ پروفیسر بائیو سائینسز ڈاکٹر ہما جاوید کے مطابق اس اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد کا مقصد اساتذہ، طلبہ اور اسٹاف میں ادویات کے ازخود استعمال کے نقصانات کے بارے میں آگہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجانات کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں طلبہ سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے استعمال کے خلاف لوگوںکی آگہی فراہم کرنے کیلئے شروع کی جانے والی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی اس سیمینار میں شرکت کے لئے مدعو کرسکتے ہیں۔