پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری ہیموفلیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 17 اپریل 2019 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری ہیموفلیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت اور اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کی جانب سے واکس ،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خون کی موروثی بیماری ہیمو فلیا سے آگاہی دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً چالیس ہزار بچے ہیموفلیا کے مرض کا شکار ہیں تاہم باضابطہ سروے نہ ہونے کی وجہ سے یہ مستند ڈیٹا نہیں۔

ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جو کہ ایک مخصوص پروٹین کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس خطرناک بیماری کا علاج بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں۔خون کا زیادہ بہنا اور بچوں کے گھٹنوں کا سوج جانا ہیموفیلیا کی ابتدائی علامات میں سے ہے۔ شدید ہیموفیلیا کے مریضوں میں جسم سے خون بلا وجہ بھی بہہ سکتا ہے۔ اگر بیماری کی نوعیت اور شدت قدرے کم ہو تو مریض کا خون سرجری یا حادثے کی صورت میں عام حالات سے زیادہ بہتا ہے اور انجماد نہیں ہو پاتا۔

متعلقہ عنوان :