بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو علیل ہوگئے

بدھ 17 اپریل 2019 23:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو علیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو علیل ہوگئے ہیں وہ کراچی کی نجی اسپتال میں چار روز داخل ہونے کے بعد گذشتہ روز اپنے کراچی والے گھر منتقل ہوگئے ہیں، سومرو خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق الٰہی بخش سومرو کومثانے اور گردوں کی تکلیف کی وجہ سے کراچی کی نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب ان کو واپس گھر منتقل کردیاگیا ہے اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔