سعادت حسن منٹوکو سنگا پور میں ٹربیوٹ پیش کرنے کے بعد فنکاروں کی وطن واپسی

جمعرات 18 اپریل 2019 13:16

سعادت حسن منٹوکو سنگا پور میں ٹربیوٹ پیش کرنے کے بعد فنکاروں کی وطن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ ،ثانیہ سعید ،نمرہ بچہ اور سرمد کھوسٹ برصغیر کے معروف ناول نگار سعادت حسن منٹو کو سنگا پور میں ٹربیوٹ پیش کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ۔ ان فنکاروں نے سنگا پور میں سعادت حسن منٹو کے معروف ناول پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اسکی ڈائریکشن کے فرائض کنول کھوسٹ نے انجام دیئے ۔اس حوالے سے نمرہ بچہ کا کہنا ہے کہ مجھے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ ،ثانیہ سعید اور سرمد کھوسٹ جیسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اسی توسط سے معروف رائٹر سعادت حسن منٹو کے افسانے پڑھنے موقع بھی ملا ۔ میں اپنے سینئرز کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔

متعلقہ عنوان :