پرتگال، بس حادثے میں 28 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:25

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پرتگال میں سیاحوں کی بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریبا 28 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،ہلاک افراد میں 11 مرد ،17 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ہلاک افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔عینی شاہد کے مطابق پرتگالی جزیرے میں بس موڑ کاٹتے ہوئے گھر پر جاگری، موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق بس میں مختلف ملکوں سے آئے سیاح سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :