آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

گینگ آف لندن کے نام سے مشہور یہ سیریز اب صرف لندن کے نام سے آن ایئر ہو گی

جمعرات اپریل 22:06

آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل سیریز میں اداکاری کے جوہر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویڑن چینل ایچ بی او کی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔گزشتہ چند روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ آصف رضا میر نے امریکی مشہور ٹیلی ویڑن چینل ایچ بی او سے ایک مقبول ترین سیریز کے لئے معاہدہ کیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق اٴْن کی اہلیہ ثمرا رضا نے کردی ہے۔

(جاری ہے)

ثمرا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ایک سیریز کے لئے ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ سیریز 10 اقساط ہر مشتمل ہے تاہم انہوں نے سیریز کی کہانی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔گینگ آف لندن کے نام سے مشہور یہ سیریز اب صرف لندن کے نام سے آن ایئر ہو گی جس کی کہانی بین الاقوامی گینگ کے گرد گھومتی ہے جو لندن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ آصف رضا میر کے ہمراہ اس سیریز میں معروف امریکی اداکار رے پنتھکی اور ڈیوڈ بریڈلے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔