سندھ حکومت صوبے بھر اور بالخصوص کراچی میں ریکارڈترقیاتی کام کروا رہی ہے ،سعید غنی
ماضی اور موجودہ دونوں وفاقی حکومتوں نے کراچی پیکیج کے نام پر یہاں کے عوام کو بیوقوف بنایا ہے اور موجودہ حکومت جو کہ اس وقت بھی سندھ حکومت کی 120 ارب سے زائد کی مقروض ہے، وزیر بلدیات سندھ
جمعہ 19 اپریل 2019 00:09
(جاری ہے)
لانڈھی 36 بی میں سندھ حکومت کے تحت بننے والے میڈیکل کالج کا کام بھی تیزی سے شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی یہاں کے طلبہ و طالبات کو جدید میڈیکل کالج کی سہولت میسر آجائے گی اور اس کے ساتھ ہی 500 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کے لئے بھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، داؤد چورنگی، بھینس کالونی، لانڈھی 36 بی، گورنگی نمبر 5 اور کورنگی ڈھائی پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نیاز سومرو، وزیر بلدیات کے پرسنل سیکرٹری محمد اقرار جلبانی، پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن نعیم شیخ، علاقائی رہنمائ شاجہان خان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ کوجود تھے۔ صوبائی وزیرنے شہید ملت پر تعمیر ہونے والے انڈر پاسز کا دورہ کیا تو اس موقع پر موجود چیف انجنئیرز اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو جاری کام کی رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کام کی جاری رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ منصوبوں اپنے مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم سے کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈر پاس سے تین اضلاع کا ٹریفک گزرتا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کے حامل انڈر پاسز ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ انڈر پاسز کی تعمیر کو تیز کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو دن رات اس پر کام جاری رکھا جائے تاکہ یہ جلد سے جلد مکمل ہوں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جاری سڑک کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور انہیں اس بات کی خوشی ہوئی کہ چند روز قبل جب انہوں نے یہاں کو دورہ کیا تھا اور چند روز میں سڑک کا بہت بڑا حصہ مکمل کرلیا گیا تھا، جس پر انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کو شاباشی دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے داؤد چورنگی اور دیگر اطراف کے علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سیوریج کے لائنوں کی تبدیلی کے جاری کام کا جائزہ لیا اور وہاں بھی کام کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ سعید غنی نے لانڈھی 36 بی میں گذشتہ کئی سال سے زیر تعمیر لانڈھی میڈیکل کالج کا بھی اچانک دورہ کیا اور ساڑھے چار ایکڑ پر تعمیر ہونے والی شاندار میڈیکل کالج کی عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نیاز سومرو اور متعلقہ پروجیکٹ کے چیف انجنئیرز کو ہدایات دی کہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹوں کو جلد سے جلد دور کیا جائے اور اگر فنڈز کی فراہمی کا کوئی مسئلہ ہے تو وہ خود اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کرکے فنڈز جاری کروادیں گے۔ انہوں نے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لانڈھی میڈیکل کالج کے قیام سے یہاں لاکھوں کی آبادی میں رہنے والے طلبہ اور طالبات کو جدید میڈیکل تعلیم کی سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج سے متصل 6 ایکڑ کی زمین پر 500 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال کی تعمیر کا سندھ حکومت منصوبہ بنا رہی ہے اور اسے آئندہ سال کے بجٹ میں رکھا جائے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کورنگی نمبر 5 اور ڈھائی پر زیر تعمیر دونوں فلائی اوورز کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا اور یہاں بھی چند روز قبل کے کام کے مقابلے بہت زیادہ کام مکمل ہونے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ، چیف انجنئیر اور افسران کے کام کو سراہا۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.