سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ 19 اپریل 2019 13:35

سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سابق آئی جی پنجاب جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس آرڈر 2002 میں آئی جی کا پوسٹنگ کا دورانیہ تین سال ہے۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی جاوید سلیمی کا چھ ماہ کے بعد تبادلہ کردیا گیا۔موجودہ حکومت 8 ماہ کے عرصے میں تین آئی جی پنجاب تبدیل کر چکی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت ٹھوس وجوہات کے بغیر تین سال سے پہلے تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے تبادلے کا اقدام کالعدم قرار دے۔