Live Updates

وزیر اعظم سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ،

عمران خان نے قیمتی مشورے دیئے قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی،وزیر اعظم سے ملاقات کا مقصد ٹیم کا مورال بلند کرناتھا

جمعہ 19 اپریل 2019 14:42

وزیر اعظم سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ کپ کیلئے منتخب قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک تھے ۔وزیراعظم نھے ورلڈ کپ کے حوالے سے کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور قیمتی مشورے دیئے ۔ قومی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کا مقصد ٹیم کا مورال بلند کرناتھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات