انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں مزید دو میچ کل کھیلے جائینگے

جمعہ 19 اپریل 2019 14:47

انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں مزید دو میچ کل کھیلے جائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں مزید دو میچ کل ہفتہ جناح سٹیڈیم میں میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ فیصل آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے ، دوسرا میچ سرگودھا اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر چار بجے کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، لیہ، مظفرآباد،گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد ، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا، اور3 مئی کو فائنل کھیلا جائیگا، فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ، سترہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔