تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا گیٹ وے ہے۔

دونوں مما لک تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فر وغ دے کر سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے سفر کی شروعات کر سکتے ہیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی تیونس کے سفیر العربی عدیل سے گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 17:45

تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا گیٹ وے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تیونس شمالی افریقہ کا گیٹ وے ہے جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا گیٹ وے ہے۔ دونوں مما لک تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فر وغ دے کر سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے سفر کی شروعات کر سکتے ہیں، دونوں برادر اسلامی ممالک مذہب اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان تیونس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تمام سماجی و اقتصادی شعبوں میں باہمی تعا ون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تیونس کے سفیر Adel Elarbi سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادرا سلامی ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکینِ پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے اور ایک دوسر ے کو سمجھنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان شمالی افریقہ کے اس گیٹ وے کے ذریعے اپنی زرعی، ٹیکسٹائل کی مصنوعات اور کھیلوں کے سامان کی افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرا رہی ہے جن سے تیونس کے سرمایہ کار مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

تیونس کے سفیر نے تیونس کیلئے سپیکر کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے اور تیونس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے پا کستانی مصنوعات کی افریقی منڈیوں تک رسائی کیلئے اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت پاکستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خطہ اور عالمی امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔