اوکاڑہ پولیس کی جانب سے شب برأت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ہلڑ بازی اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی: ڈی پی او

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 17:37

اوکاڑہ پولیس کی جانب سے شب برأت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا کہ شب برأت رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں والی رات ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور مُلک پاک کی سلامتی کی لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے چاروں سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے شب برأت کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ میں میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں۔

تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ علاقہ میں مسلسل گشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شب برأت ہمارا اسلامی تہوار ہے اور مسلمان اس رات اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور گناہوں سے توبہ کرتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی شرپسند عناصر کو ناجائز لاؤڈ اسپیکر کا استعمال اور ہلڑ بازی، آتش بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :