صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور مقرر کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 18:52

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 93 کی شق 1 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر موثر یہ تقرری کی ہے۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا مرتبہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔