کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل پانچواں پرچہ آؤٹ‘محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ ناکام

جمعہ 19 اپریل 2019 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) شہر قائد میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگئے، انٹرا متحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :