کاروں کی ملکی درآمدات میں 42 فیصد کمی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:03

کاروں کی ملکی درآمدات میں 42 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 42 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران بیرون ملک تیارکی گئی کاروں کی درآمدات 209 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2017-18ئ کے دوران درآمدات کا حجم 359.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 150.5 ملین ڈالر یعنی 42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :