جزیرہ آئرلینڈ میں پٴْرتشدد مظاہرے کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کوقتل کر دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:01

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جزیرہ آئرلینڈ میں جاری سول نافرمانی کی تحریک کے درمیان پٴْرتشدد مظاہرے کی رپورٹنگ کرنے والی معروف خاتون صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے شہر لندن ڈیری میں نامعلوم مسلح افراد نے 29 سالہ خاتون صحافی ’لیرا مککی‘ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

حملہ آوروں کا تعلق ریپبلکن باغیوں سے ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

خاتون صحافی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ چند شرپسندعناصر کی تخریب کاریوں کی رپورٹنگ کر رہی تھیں، حملہ آوروں نے خاتون صحافی کی مدد کو آنے والی ایمبولینس پر پٹرول بم پھینک کر نذر آتش کر دیا۔پولیس نے صحافی کے قتل کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے آئرش ریپبلکن آرمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ آئرش انتہا پسند لندن ڈیری کو صرف ڈیری کہنے پر بضد ہیں جب کہ دیگر لوگ شہر کو پرانے نام لندن ڈیری کہنے پر مصر ہیں۔