پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے لئے سخت ضابطہ اخلاق تیار کرلیا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:04

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے لئے سخت ضابطہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے لئے سخت ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق مشن ورلڈ کپ ، کرکٹرز کو روانگی سے قبل اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ پر لیکچر دئیے جائیں گے ۔انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ اور اتوار کے روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن پر لیکچرز دیں گے ۔

(جاری ہے)

دورہ انگلینڈ اورورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کے پرائیویٹ فنکشنز پر جانے پر پابندی ہوگی ۔کھلاڑیوں کے غیر متعلقہ افراد سے ملنے پر مکمل پابندی ہوگی ۔کھلاڑیی عزیز واقارب سے ملاقات کیلئے اجازت لینے کے پابند ہوں گے ۔کھلاڑی اپنے ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کرنے کے پابندہوں گے ۔میڈیا منیجر کی غیر موجودگی میں کھلاڑیوں کے انٹر ویوز دینے پرپابندی ہوگی اور کھلاڑی غیر متعلقہ شخص کے رابطے پر ٹیم منیجر کو آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے ۔