وام غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے ، مسائل کے حل اور ملک میں حقیقی اور پائیدار تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، حافظ نعیم الرحمٰن
جمعہ 19 اپریل 2019 23:16
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی گجرو میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجتماع سے امیر ضلع شمالی محمد یوسف ، ناظم علاقہ حاجی طور خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع غر بی کے سابق امیر عبد الرزاق خان، سیکریٹری نشرو اشاعت نیک محمد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنا ن اور ذمہ داران کے ہمراہ معززین علاقہ اور عام افراد ملاقاتیں بھی کیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ70سال سے اس ملک میں طبقہ اشرافیہ کی حکمرانی ہے جس نے قوم کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اورغریب عوام کا استحصال کیا ہے اب اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ تمام مظلوم ظالموں اور لٹیروں کے خلاف متحد ہوں اور ظلم کے نظام کے خاتمے کی جدو جہد کریں۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت بے روزگاری اور بے شمار مسائل نے غریب عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے،غریب لوگوں کے بچے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں۔جماعت اسلامی مظلوموں،محروموں اور کمزوروں کی دادرسی کرے گی ، ہم ملک میں اسلامی اور فلاحی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔ہم چہروں کے بجائے نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور نظام کی تبدیلی ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرے گی۔ امیر ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا کہ جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دے اور عملاً وہ نیک ہو، اٴْس نے فی الواقع ایک مضبوط سہارا تھام لیا۔ سب کی رضا پر اپنے رب کی رضا کو فوقیت دینے والے کارکنان الحمداللہ جماعت اسلامی کا اثاثہ ہیں ،ہم اللہ کے محبوب نبیﷺ کا کام کررہے ہیں ،ان شاء اللہ اس ملک کا مقدر اسلامی انقلاب ہی ہے۔ناظم علاقہ حاجی طور خان نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کا بنیادی مقصد توسیع دعوت اورجماعت اسلامی کے دعوتی پیغام کو عام کرنا ہے۔#مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.