معروف آن لائن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کریم کے سی ای او کی ٹیم کے ہمراہ حکومتی نمائندوں سے ملاقات

ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے،ترقی کے امکانات میں اضافہ کرنے پر بات چیت کی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2019 11:53

معروف آن لائن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کریم کے سی ای او کی ٹیم کے ہمراہ حکومتی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2019ء)  پاکستان بھر میں روزگار میں اضافے اور آن لائن مارکیٹ کمپنیوں کے فروغ وژن  لیے آن لائن ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید اقبال نے اپنی ٹیم کی سینئیرمینجمنٹ کے ہمراہ اعلیٰ حکومتی نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے،ترقی کے امکانات میں اضافہ کرنے اور ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اعلیٰ حکومتی نمائندوں سے ملاقات کرنے والی ٹیم نے ای کامرس میں او ایم پیز کی حیثیت منوانے کی افادیت پر زور دیا اور کہا کہ او ایم پیزکا تیزی سے انٹرنیٹ سے وابستہ ہونے والی پاکستان کی معیشت میں اہم کردارہے۔ کیونکہ اس طریقے سے نہ صرف لاکھوں روزگار کے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں اور جدت لانے والوں کی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کو بھی وسیع پیمانے پر سروسز بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔