آئیوری کوسٹ کی کافی اینڈ کوکوا کونسل کے سیزن 2019-20 ء کے لیے 9 لاکھ ٹن کوکوا کی فروخت کے سودے

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:12

آئیوری کوسٹ کی کافی اینڈ کوکوا کونسل کے سیزن 2019-20 ء کے لیے 9 لاکھ ٹن ..
عابد جان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) آئیوری کوسٹ کی کافی اینڈ کوکوا کونسل نے سیزن 2019-20 ء کے لیے 9 لاکھ ٹن کوکوا کی فروخت کے سودے کرلیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ نے صنعت سے تعلق رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئیوری کوسٹ کی کافی اینڈ کوکوا کونسل نے اکتوبر سے شروع ہونے والے سیزن 2019-20 ء کے لیے اب تک 9 لاکھ ٹن کوکوا کی فروخت کے سودے کرلیے ہیں، تاہم اس کا ہدف سیزن کے آغاز سے قبل ہی 1.6 ملین ٹن کوکوا کی فروخت کے لیے سودے کرنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کونسل نے 2 سے اڑھائی لاکھ ٹن کوکوا کے سودے یکم سے 12 اپریل کے دوران کیے، اس عرصے میں کوکوا کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :