ماہرین طب نے موسم گرما میں ہیضہ سے بچائو کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی
ہفتہ 20 اپریل 2019 14:36
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اس کے اسباب میں آب و ہوا کی خرابی، تنگ و تاریک جگہ پر رہائش ، گندگی ، میلا کچیلا رہنا، حفظان صحت کے اصولوں سے انحراف اور خوراک کا مناسب طور پر ہضم نہ ہونا ہے ۔
انہوںنے بتایا کہ ہیضہ کی علامات میںپیٹ میں شدید درد ہوتا ہے،قے آتی ہے، دست شروع ہو جاتے ہیں جو چاولوں کی پیچ جیسے ہوتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ بروقت علاج شروع نہ کیے جانے سے یہ علامات شدت اختیار کر لیتی ہیں یعنی دست اور قے بہت زیادہ آنے لگتے ہیں، ہاتھوں ، پیروں میں تشنج اور کھچاوٹ ہوتی ہے اور مریض کیلئے چلنا پھرنا مشکل ہو جاتا ہے، جسم سے ضروری پانی کے اخراج کے بعد مریض سستی محسوس کرتا ہے، کمزوری ہو جاتی ہے، ٹھنڈے پسینے آتے ہیں، سارا جسم ٹھنڈا پڑ جاتا ہے اور مریض کیلئے بات چیت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر علامات میں طبیعت میں بے چینی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے اور آنکھوں کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں نیز شدید پیاس بھی لگتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے مرض کی علامات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اسہال و دست بند ہو جاتے ہیںجبکہ پیشاب بھی با قاعدہ ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جسم حرارت کی طرف لوٹ آتا ہے اورنبض بحال ہونے کے باعث مریض کا چہرہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے۔ انہوںنے مشورہ دیا کہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوراً مستندڈاکٹر سے رجوع اورشدید مرض کی صورت میں ہسپتال سے رجوع کر نا جبکہ پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے او آر ایس کا استعمال کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.