ضلع چاغی کی عوام کی تعمیر و ترقی ،فلاح وبہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں ،میر عارف جان محمد حسنی

ملازمتوں میں تمام علاقوں کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دی جائے گی ، صوبائی وزیر خزانہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:25

ضلع چاغی کی عوام کی تعمیر و ترقی ،فلاح وبہبود اور معیار زندگی بلند کرنے ..
نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ضلع چاغی کی عوام کی تعمیر و ترقی ان کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفتح پینل کے رہنما میر رحمن خان بلوچ کی جانب سے دئیے گئے اپنے اعزاز میں استقبالیے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر الفتح پینل کے رہنمائوں سابق کونسلر سرگیشہ میر محمدحنیف نوتیزئی، چئیرمین خدائے نذر نوتیزئی،ملک حاجی احمد خان مشوانی، میر نوشیروان عالیزئی،میراحمدحسنی،حاجی نورالدین محمدحسنی سمیت انتظامی افیسران اے ڈی سی چاغی نجیب اللہ قمبرانی ،تحصیلدار میر سعید زہری ،رسالدار نبی بخش بلوچ ،دفعدار درجان بلوچ و فوکل پرسن الیاس دہانی قبائلی معتبرین میر حاجی تاج محمد کبدانی، مولانا محمد عالم ،ملک محمداعظم محمدزئی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جس میں نوکنڈی ٹو برابچہ برابچہ ٹو دالبندین سڑک کی تعمیر ، آبنوشی اسکیمیں ، اسکولوں میں اضافی کمریں ،ریسٹ ہاوسز کی مرمت و تزہین و آرائش سمیت بلیک ٹاپ سڑکیں وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چاغی ،یک مچ اور تفتان میں اس وقت آ بنوشی ا سکیموں پر کام جاری ہے جس سے لوگوں کو صاف پانی کی سہولت میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ تعلیم صحت اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ضلع کے دوردراز علاقوں میں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے میرٹ کی بنیاد پہ اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں تمام علاقوں کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دی جائے گی سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے اہل نوجوانوں کی تقرری عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع کی صحافیوں کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوں دالبندین،نوکنڈی ،تفتان اور چاغی میں پریس کلبز کی عمارت کی تعمیرات میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پانچ سالہ دور اقتدار میں ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے علاوہ ازیں انہوں نے یک مچ آب نوشی سکیم کا بھی دورہ کیا جہاں علاقے کے عمائدین انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ آبنوشی اسکیم کی تکمیل سے یک مچ کے عوام کو صاف پانی کی بہترین سہولت میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :