بلوچستان میں سیلابی تباہی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے وفاق سے دس ارب روپے طلب کرلئے،صوبائی وزیرداخلہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:02

بلوچستان میں سیلابی تباہی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے وفاق سے دس ارب ..
ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان وپی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلابی تباہی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے وفاق سے دس ارب روپے طلب کرلئے ہیں نصیرآباد میں سیلاب سے اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے البتہ لسبیلہ میں چار سے پانچ ہلاکتیں ہوئی تھی پی ڈی ایم اے کے پاس نان فوڈ آئیٹم وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ فوڈ آئیٹم کے لئے این ڈی ایم اے سے رجوع کیا گیا ہے نصیرآبادڈویڑن اور سبی کے سیلاب ذدہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروئے کیا جارہا ہے حتمی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرکے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیرآباد ڈویڑن کے سیلاب ذدہ علاقوں کا فذائی دورہ کرنے کے بعد سرکٹ ہاوس ڈیرہ مرادجمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ صوبائی وزیر لیبراینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی ،صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی اورڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون بھی ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل انہیں کمشنر نصیرآباد جاوید اختر محمود اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفربلوچ ،ایس ای ایریگیشن ریاض بلوچ،ڈی ایچ او عبدالمنان لاکٹی نے انہیں سیلاب ذدہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی میر ضیاء لانگو نے کہا کہ نصیرآباد پورے صوبے میں گرین بیلٹ کی حیثیت رکھتاہے جس میں لوگوں کے املاک کے ساتھ ساتھ زرعی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت سیلاب ذدہ بھائیوں کے ساتھ ہے انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ سیلاب ذدہ علاقے کے لوگوں کے تمام نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پاس نان فوڈ آئیٹم وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ فوڈ آئیٹم کے لئے این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا ہے جلد ہی این ڈی ایم اے سے فوڈآئیٹم بھی پی ڈی ایم اے کو مل جائیں گے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے فوری امداد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردئے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ رابطے میں بھی ہیں اور ضلعی انتظامیہ 24گھنٹے الرٹ اور متاثرین کے ساتھ موجود ہیں صوبائی وزراء کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ضلعی انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل سے متاثرین کی فوری مدد کررہی ہے جبکہ مزید وسائل کے لئے پی ڈی ایم اے کو ڈیمانڈبھیج دی گئی ہیں انہوں نے بتایاکہ نصیرآباد میں تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اب تک کوئی بھی فرد سیلاب میں پھنسا ہوا نہیں ہے سیلابی پانی میں کمی کے بعد ہی متاثرہ علاقے کے نقصانات کا مکمل سروے کرکے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیجی جائے گی انہوں نے صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے سے نصیرآباد کے متاثرین کے لئے 4ہزار ٹینٹ 10ہزارراشن کے بیگز ادویات ،500وارٹر بوزر کی فوری فراہمی کی ڈیمانڈ کردی ۔