پولیس کا مختلف علاقوں میں کریک ڈائون ،5 ملزمان کوگرفتار کر کے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈائون کر کے 5 ملزمان کوگرفتار کر کے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ پولیس نے 3 ملزموں طارق،عثمان اور افضل کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا ۔سبزہ زار پولیس نے ملزم علا الدین اورمانگامنڈی پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ، مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :