سعودی عرب کے علاقے العسیر میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی سیلابی ریلوں کی شکل میں بہہ پڑا،سردی اورخنکی میں بھی اضافہ

اتوار 21 اپریل 2019 12:05

سعودی عرب کے علاقے العسیر میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) سعودی عرب کے جنوبی علاقے العسیر میں بللسمر مرکز کے قریب تیز اور درمیانے درجے کی بارش کے دوران تازہ برف باری نے موسم ایک بار پھر تبدیل کردیا۔ ہلکی برف باری کے نتیجے میں پہاڑوں پرسفید چادر پھیل گئی جس کے نتیجے میں سردی اور خنکی میںبھی اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عسیرکے علاقے میں ہونے والی تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی سیلابی ریلوں کی شکل میں بہہ پڑا۔جنوبی بللسمر مرکز میں آل عبید گائوں میں?پڑنے والی برف باری سے منچلے گھروں سے باہر نکل آئے اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوز ہوئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی تازہ برف باری اور بارش کے باعث سیلابی ریلوں کی تصاویر جاری کردیں۔