علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر

علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اسد قیصر ، قاسم خان سوری کامشترکہ بیان

اتوار 21 اپریل 2019 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی 81 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر چیلنجوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کیرہنمائی کرتا ہے۔

اسد قیصرن نے کہاکہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابوپایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ اقبال نینپرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جو دیگر اقوام کے لیے قابل تقلید ہو اور ان کا جھکاؤ اسلا م کی طر ف ہو۔

انہوںنے کہاکہ قرار داد پاکستان کے باضابطہ منظور ہونے سے قبل علامہ اقبال کی فلسفیانہ اور شاعرانہ تحریروں نے رائے عامہ کو ہموارنکرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کا مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب مسلمانان بر صغیر کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو درپیش مصائب ان کی زوال پذیری کے اسباب اور عظمت رفتہ کو دوبارہ حاصل کرنے کا تصور پیش کیا۔

انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے بڑے داعی تھے اور چاہتے تھے کہ مسلمان اپنے وسائلناور زور بازو پر انحصار کریں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر ،مفکر اور فلسفی تھے۔انہوںنے کہاکہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایکنعلیحدہ ملک کا نقطہ نظر دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے۔