پیسکوحکام رمضان المبارک میںلوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اقدامات کرکے عوام کو ریلیف دیں، اسدقیصر
اتوار 21 اپریل 2019 15:30
(جاری ہے)
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیزخان اورتحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی سمیت پیسکوحکام بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کوٹھہ اورٹوپی کے مکینوںکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تکمیل سے نہ صرف کوٹھہ کے مکین بجلی سے مستفیدہوںگے بلکہ ٹوپی کے فیڈرکے اوورلوڈکا مسئلہ بھی مستقبل بنیادوںپرختم ہوگیا،کوٹھہ کے عوام کادیرینہ اوربڑامطالبہ آج پورا ہوگیا۔
انہوںنے کہاکہ ایک آدھ علاقے کا فیڈرجواوورلوڈ ہے اس کے مستقبل حل کیلئے 40-MVA ٹرانسفارمرجلدمنظورکردیاجائیگا، مقامی سطح پرایک کمیٹی تشکیل دیدی جائے جوپیسکوکے مسائل پراپنے سفارشات مرتب کرے،صوابی میںپیسکوکے سسٹم کومزیدبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے تاکہ عوام کوبجلی ریلیف میںکسی دقت کاسامنا نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ گرمیوںمیںخراب ٹرانسفارمرز کی مرمت میںمکینوںکومشکلات کاسامناہوتا ہے تاہم پیسکوحکام بروقت اورمعیاری مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کیساتھ جوانتخابی وعدے کئے تھے اس کوجلدعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہے ہیں۔بعدازاںسپیکرقومی اسمبلی نے کوٹھہ میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوابی کی تاریخ میںپہلی مرتبہ محکمہ تعلیم،صحت اورترقیاتی منصوبوںپرکام ہورہاہے،گرلزکالج صوابی عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے صوابی میں سپورٹ کمپلیکس اور ہسپتال قائم کئے ہیں،آئندہ دوتین سال بعدصوابی ایک ماڈرن ضلع اورٹوپی ایک ترقیافتہ تحصیل ہوگا۔سپیکرقومی اسمبلی نے غارشوگئی،یونین کونسل پنج پیرمیںسوئی گیس منصوبے کابھی افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.