علامہ محمد اقبالؒ نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی، وہ نہ صرف مسلمانانِ ہند بلکہ پورے عالم اسلام کے جلیل القدر مفکر تھے، پاکستانی نوجوانوں کو فکرِ اقبالؒ سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، مقررین کا یوم اقبال ‘‘ کی خصوصی تقریب سے خطاب
پیر 22 اپریل 2019 01:40
(جاری ہے)
اس تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے سینیٹر ولید اقبال، خانوادہٴ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی، معروف دانشور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،کالم نگار ودانشور قیوم نظامی، ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان، بیگم مہناز رفیع، بیگم خالدہ جمیل،صدر نظریہٴ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش، صدر نظریہٴ پاکستان فورم پشاور ملک لیاقت علی تبسم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ نئی نسل کلام اقبالؒ کا نہ صرف مطالعہ کرے بلکہ اسے صحیح معنوں میں سمجھنے کی بھی کوشش کرے، علامہ محمد اقبالؒ نے مسلم امہ کو جہد مسلسل کا پیغام دیا، علامہ محمد اقبالؒ مسلمانان برصغیر کے ایک عظیم محسن ہیں، انہوں نے مسلمانوں کو غیر اسلامی نظریات سے مرعوب نہ ہونے اور اپنے دین‘ ثقافت اور اقدار سے گہری وابستگی کے ذریعے نشأة ثانیہ کی راہ دکھائی۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ علامہ محمد اقبال صبح سویرے اٹھنے کے عادی تھے، نماز اور تلاوت کلام پاک کے بعد وہ آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر ان مقدمات کی فائلوں کا مطالعہ کرتے جس کیلئے انہیں عدالت جانا ہوتا تھا۔ انہوں نے کہا علامہ محمد اقبالؒ کی آواز ریکارڈ حالت میں موجود نہیں ہے،علامہ اقبالؒ کو جب بھی شعر کی آمد ہوتی تو وہ قرآن پاک بھی منگوا لیتے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے کلام کا ایک بھی لفظ قرآن پاک کے پیغام سے باہر ہو تو میں آخرت میں ذلیل ورسوا ہو جائوں۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے الگ وطن کا تصور پیش کیا، انہوں نے مسلم امہ کو خودی کا درس دیا۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ نے مغرب کے تصور قومیت کو رد کرتے ہوئے اسلامی قومیت کے تصور کی حمایت کی اور کلام اقبالؒ میں جگہ جگہ یہ تصور نظر آتا ہے، مغربی قومیت کا تصور زبان ،رنگ، نسل اور جغرافیہ کی بنیاد پر قائم ہے جبکہ اسلام کا تصور قومیت کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہے۔ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کو اپنے عہد کے جو صوفیاء میسر آئے ان میں پیر سید مہر علی شاہؒ بھی شامل تھے جن سے ان کی خط و کتابت بھی ہوئی۔ علامہ محمد اقبالؒ میاں شیر محمد شرقپوری سے بھی گہری عقیدت رکھتے تھے ۔ علامہ اقبالؒ اس عہد کی نابغہ شخصیت تھے۔ انہوں نے امت کو خودی اور حرکت کا درس دیا ۔قیوم نظامی نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ مفکر پاکستان ، مفسر قرآن، حکیم الامت ، عاشق رسولؐ تھے۔ پروگرام کے دوران نظریہٴ پاکستان سوسائٹی پشاور کے طالبعلم نے ملی نغمہ پیش کیا ۔اختتام پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ’’تقریبات یوم اقبال ‘‘کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین ہونیوالے انعامی مقابلوں(کلام اقبال، بیت بازی، تقریری، مصوری) میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.