پولیوڈراپس مہم کے موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کو ہدایات جاری کردی گئیں

پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرکلیم امام کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پولیوڈراپس مہم کے موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس کو رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت دی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے ۔ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوزکو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔ حساس یوسیز میں تھانہ پولیس,پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعدی اور چوکنارہتے ہوئے کڑی نگرانی، مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے ۔پولیو ڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سیکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کو ہرسطح پر یقینی بنایا جائے ۔ضلعی ایس ایس پیز جملہ سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنے کا پابند بنائیں۔