دہشت گرد سری لنکا میں مزید حملے کے سکتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

پیر 22 اپریل 2019 21:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک اور انتباہی پیغام میں کہا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گرد گروہ مزید حملے کے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی شہریوں کے لیے ایک سفری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گرد گروہ کسی بھی وقت دوبارہ کارروائی کر سکتے ہیں، اس لیے امریکی شہری سری لنکا میں سیاحتی مقامات، پرہجوم جگہوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، عبادت گاہوں اور دیگر عوامی مقامات سے دور رہیں۔