نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

ماسٹرٹرنیرز کی تربیت کا عمل نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے، ماسٹرز ٹرینرز 4 روزہ تربیت مکمل کرنے کے بعد دیگر افسران اور پراسیکیوٹرز کو تربیت دیں گے

پیر 22 اپریل 2019 21:23

نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
ًلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) نیب لاہور میں کام کا دبا بڑھنے کے باعث پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ماسٹرٹرنیرز کی تربیت کا عمل نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اور سہولت کاروں سمیت بڑی مچھلیوں کے گرد گھیراتنگ ہونے لگا، نیب لاہور میں پراسیکیوٹرز کی باقاعدہ تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آبادنے تربیت کے لییماسٹر ٹرینرزکی تربیت کا آغاز کردیا ہے، نیب ہیڈ کوارٹرز نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور آصف وحید کو انچارج ٹریننگ سیل کم ماسٹر ٹرینر تعینات کیا ہے۔نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نیب لاہور سے انچارج ٹریننگ سیل آصف وحید اور سپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ 4 روزہ تربیت میں حصہ لے رہے ہیںماسٹرٹرنیرز کی تربیت کا عمل نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں شروع ہوا ہے، ماسٹرز ٹرینرز 4 روزہ تربیت مکمل کرنے کے بعد دیگر افسران اور پراسیکیوٹرز کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے نیب لاہور شریف خاندان کے خلاف مختلف کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔یاد رہے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کرپشن تمام برائیوں کی ماں ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنا نیب کی ترجیحات ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔