Live Updates

اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں اورکزئی گرینڈ اتحاد جرگہ

ویریفیکشن بند کیاجائے مردم شماری دوبارہ کی جائے بصورت دیگر صوبائی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان بند راستوں کو کھول دیاجائے چیک پوسٹیں ختم کی جائے تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ بڑھایا جائے وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے سے اورکزئی کے عوام مایوس ہے اگر جون تک سو ارب روپے اور نوکریاں نہیں دی گئی تو شدید احتجاج کریں گے، مقررین

پیر 22 اپریل 2019 22:14

ورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) ویریفیکشن بند کیاجائے مردم شماری دوبارہ کی جائے بصورت دیگر صوبائی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان بند راستوں کو کھول دیاجائے چیک پوسٹیں ختم کی جائے تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ بڑھایا جائے وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے سے اورکزئی کے عوام مایوس ہے اگر جون تک سو ارب روپے اور نوکریاں نہیں دی گئی تو شدید احتجاج کریں گے ان خیالا ت کا اظہار سینٹر اورنگزیب اورکزئی ،ملک فضل محمد ،نواز اورکزئی ،عاصم خان ،حاجی قاسم گل ،ذالی من شاہ نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر ہنگو میں اورکزئی گرینڈ اتحاد کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا گرینڈ جرگہ میں ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنمائو ں یوتھ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی کو وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے اورکزئی قبائل مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ دہشت گردی میں ضلع اورکزئی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے دیگر تمام قبائلی اضلاع میں وزیر اعظم نے ترقی یاتی منصوبوں کے اعلانات کئے ہیں مگر ضلع اورکزئی میں نہیں کئے انہوںنے کہاکہ اورکزئی قبائل کے داتھ مردم شماری اور تباہ شدہ گھروں کے اباد کاری میں مذاق کیاگیاہے اورکزئی قبائل کو ہر جگہ اور ہر شعبے میں ذلیل اور خوار کیاگیاہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ اگر سو ارب روپے کا فنڈ اور نوکریاں جون تک نہیں دی گئی تو ہم تمام فاٹا کے سینٹرز اور این ایز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ احتجاج کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور ہم اورکزئی قبائل بھی شدید احتجاج کریں گے انہوںنے کہاکہ غیر سرکاری تنظیموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیاجائے اور وطن کارڈ کے شرط ختم ہونے کے بعد ویرفیکیشن کا بند کیا جائے اور مردم شماری کا دوبارہ کیاجائے اگر مردم شماری دوبارہ نہیں کی گئی تو اورکزئی قبائل انے والے صوبائی انتخابات سے بائیکاٹ کریں گے بند راستوں کو کھول دیاجائے سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے کہاکہ آرمی چیک پوسٹوں کو ختم کیاجائے گرینڈ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ انے والے پیر کو اورکزئی کے حقوق کیلئے اورکزئی قبائل سے خصوصی کمیٹی بنائی جائیگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات