حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کم قیمت پر معیاری اشیاء خردنی کی فراہمی کے لیے چھ رمضان بازار لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر جہلم
پیر 22 اپریل 2019 22:21
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا ہے کہ مشین محلہ نمبر 2، اکرم شہید پارک،جی ٹی روڈ دینہ ، بوہار چوک سوہاوہ، ٹی ایم اے آفس کے سامنے کھیوڑا اور مین بازار پنڈ داتانخان میں رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے رمضان بازار آخری روزے تک لگے رہیں گے اور جہلم کے عوام کو کم قیمتوں پر معیاری اشیا ء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کسی کے ساتھ نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔ڈپٹی سیف انور جپہ نے تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ اپنی اپنی تحصیل میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کروں گا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے ہر رمضان بازار میں تازہ سبزیوں اور گوشت کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی اور فروٹ ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔ ضلع بھر میں مخیر حضرات کے ساتھ مل کر مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.