کوئی شخص میری نافرمانی نہیں کرسکتا، صدر ٹرمپ

منگل 23 اپریل 2019 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی شخص میری نافرمانی نہیں کرسکتا صدارتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو گھر جانا ہوگا وہائٹ ہاوئس میں منقعدہ سالانہ ایسڑ تقرییات کے دوران بالکونی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پالیسیوں سے امریکی معیشت اور دفاع کو مستحکم بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقداما ت کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میرے دور حکومت میں شاندار ترقی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مواخذہ کی تحریک پر کوئی پریشانی نہیں، 2016ء کے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالہ سے خصوصی وکیل رابرٹ مولر کی 448 صفحات کی رپورٹ کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے انتخابی مہم کے دوران جو لوگ میرے زیادہ قریب تھے ان سے اس بارے میں کوئی تصدیق نہ کی گئی۔ دریں اثناء ڈیموکریٹک صدارتی امید وار ایلزبتھ ویرن نے کہا ہے کہ کانگرس صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے لئے مواخذہ کا عمل شروع کرے ایوان نمائندگان جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے میں مواخذہ کی تحریک آسانی کے ساتھ کامیاب ہوجائے گی جبکہ سینٹ میں ریپبلیکنز کی اکثریت کے باعث اس کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔