سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور چیرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ انتظامی امور، مالیاتی اور لیگل ایشوز کو حل کرنے بارے کل بریفینگ دینگے

منگل 23 اپریل 2019 11:44

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو کل بدھ کو میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور چیرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ انتظامی امور،مالیاتی اور لیگل ایشوز کو حل کرنے کے بارے میں اب تک کی گئی پیشرفت بارے میں بریفینگ دینگے۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینٹر رحمان اے ملک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی کو اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے تنظیمی ڈھانچہ اور ورکنگ کے بارے میں آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :