واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے

منگل 23 اپریل 2019 12:08

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) واپڈا کی جانب سے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 35500کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 70800 کیوسک اور اخراج70800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 57500 کیوسک اور اخراج 15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26500 کیوسک اور اخراج 12800 کیوسک رہا جبکہ جناح بیراج میں پانی کی آمد 75100 کیوسک اور اخراج 69100 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 72200 کیوسک اور اخراج 80000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 81600 کیوسک اور اخراج 76400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1423.87 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.611 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1152.85 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.894 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.215 ملین ایکڑ فٹ رہا۔