لیبیا کی فوج کی جانب سے لڑائی کے محاذوں پر بھاری کمک منتقل

مغربی علاقے سے آنے والی بھاری عسکری کمک نے دارالحکومت طرابلس پہنچ کر لڑائی کے محاذوں پر پوزیشن سنبھال لی

منگل 23 اپریل 2019 13:10

لیبیا کی فوج کی جانب سے لڑائی کے محاذوں پر بھاری کمک منتقل
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لیبیا میں مغربی علاقے سے آنے والی بھاری عسکری کمک نے دارالحکومت طرابلس پہنچ کر لڑائی کے محاذوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے۔ یہ پیش رفت طرابلس پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے مسلح ملیشیاؤں سے آزاد کرانے کے لیے معرکے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں سامنے آئی ہے۔

لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان احمد المسماری کے مطابق مغربی عسکری علاقے کے کمانڈر میجر جنرل ادریس مادی کو ایک بڑی فورس کے ساتھ الزنتان شہر سے طرابلس فریڈم آپریشنز روم منتقل کیا جا رہا ہے جہاں وہ لڑائی کے مشن کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔لیبیا کی جنرل کمان کے مقرب پیجز پر پوسٹ ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں اٴْس فورس کو دکھایا گیا ہے جس کا ذکر المسماری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

فورس میں سیکڑوں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری اسلحہ دارالحکومت طرابلس کی جانب رواں دواں دیکھا جا سکتا ہے۔لیبیا کی فوج کے لیے یہ عسکری سپورٹ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ یہ لڑائی کے زیادہ گھمسان اور نئے مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری کا حصہ ہے جس کے دوران نئے محاذ بھی کھلیں گے۔المسماری نے کہا کہ فوج آئندہ دنوں میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دے گی اور دارالحکومت کے قلب کی جانب پیش قدمی کے واسطے بکتر بند گاڑیوں اور بھاری توپ خانوں کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :