مواصلات کمیٹی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ تسلیم ، تنازعہ حل ہوگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ڈاکٹر عباد اللہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین منتخب

منگل 23 اپریل 2019 14:48

مواصلات کمیٹی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ تسلیم ، تنازعہ حل ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین کا تنازعہ نو ماہ بعد حل ،تحریک انصاف نے مواصلات کمیٹی اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ڈاکٹر عباد اللہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید امیر مقام کے عزیز عباد اللہ کو چیئرمین کمیٹی بنانے کے مخالف تھے۔چیئرمین کمیٹی کے لیے عباد اللہ کا نام اکبر چترالی نے تجویز کیا اسامہ قادری نے تائید کی۔