زرعی انجینئرز نے گندم کی کٹائی کیلئے سلف سٹارٹ انجن کے ساتھ جدید ترین پاور ریپر تیار کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 14:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایگریکلچرل انجینئرنگ پرائیویٹ سیکٹر کے زرعی انجینئرزنے شبانہ روز جدوجہد کے بعد گندم کی کٹائی کیلئے سلف سٹارٹ انجن کے ساتھ جدید ترین پاور ریپر تیار کرلیا ہے جس سے ڈیڑھ لیٹر پٹرول یا ڈیزل کے ساتھ ایک ایکڑ فصل کی کٹائی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

پاور ریپر تیار کرنے والی کمپنی کے ذرائع نے بتایاکہ گندم کی کٹائی کیلئے تیار کیا جانیوالا یہ پاور ریپر انتہائی مضبوط اور پائیدار ہے جو ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ایکڑ رقبہ سے گندم کی کٹائی کرتے ہوئے 10 مزدوروں کے برابر کام کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس خود کار پاور ریپر سے گندم کے علاوہ چاول اور سبز چارے کی کٹائی بھی کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :