کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا‘افتخار علی ملک

گوادر بندر گاہ فری زو ن میں30سے زائدچینی پاکستانی کمپنیوںکی3ارب یوآن سرمایہ کاری خوش آئند ہے،خادم حسین گوادر بندر گاہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 23 اپریل 2019 14:58

کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سارک چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے واہگہ ، طورخم او رچمن بارڈر پر بین الاقوامی تجارتی اور ٹرانسپورٹ لاجسٹک سے متعلق کاروباری عمل کی صلاحیت میں اضافے کیلئے پاکستان لینڈ پورٹاتھارٹی کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے اتھارٹی کے قیام سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگی۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ٹرانزٹ مرکز کے طور پر اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے انیٹگریٹڈ ٹریٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد تجارت خصوصاً برآمدات میں اضافہ اور کاروباری لاگت میں کمی کیلئے کاروباری مسابقت اور سہولیات میں اضافہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ فری زونکی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ہے انہوں نے گوادر بندر گاہ فری زون میں 30سے زائد چینی پاکستانی کمپنیوں کی3ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ہوٹل، بینک، مالیاتی قرضے، لاجسٹک، اوورسیز ویئر ہائوسنگ، اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں انہوںنے کہا کہ گوادر بندر گاہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔