وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے
گندم خریداری کے لئے 130ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، کسانوں کو ریلیف فراہم کی جائے گا
عمر جمشید منگل 23 اپریل 2019 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال، صوبائی وزیر اطلات و ثقافت سید صمصمام بخاری، ایم این اے رائے مرتضی اقبال،سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال اور رائے حسن نواز، کمشنر سا ہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ، آر پی او شارق کمال صدیقی،ڈپٹی کمشنر محمد زمان ووٹواور دیگر معززین علاقہ بھی مو جود تھے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مز ید کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کر نے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ صحت کارڈ کا اجراءہو چکا ہے۔ تیسرے مرحلے میں ضلع ساہیوال میں صحت کارڈ کی فراہمی کی جار ہی ہے انہوں نے مز ید کہاکہ محکمہ آبپاشی کے بجٹ میں 9فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے آبپاشی کا نظام بہتر ہو گا اور ٹیل کے کاشتکاروں کو بھی نہری پانی میسر آئے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے مز ید کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضا ن پیکج دیا جا رہا ہے تاکہ رمضان المبار ک مہینے میں لوگوں کو اعلی معیار کی اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر میسر آسکیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ پرائس کنٹرول کا بھی ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس با قا عد گی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں گے۔ وزیر اعلی نے مز ید کہا کہ صوبائی وزرائ، صوبائی سیکرٹری اور میں خو دبھی مختلف شہروں میں جا کر اشیائے خوردونوش اور رمضان بازاروں کا جائزہ لیں گے۔تاکہ کسی کو بھی گراں فروشی نہ کرنے دی جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے مز ید کہاکہ لو کل گورنمنٹ سسٹم میں ریفارمز لا رہے ہیں لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں 22ہزار پنچائیت کونسل بنیں گئیں اور اس سے لوگوں کے مسائل گراس روٹ لیو ل پر حل ہوں گے وزیر اعلی پنجاب نے مز ید کہا کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو آفیسر عوام کی خدمت کر ے گا اس کو شاباش ملے گی اور جس نے عوام کی خدمت نہ کی۔ اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے مز ید کہاکہ ضلع ساہیوال میں 13ارب کی 109تر قیاتی سیکمیں اس سال مکمل کر لی جائیں گی اور مز ید تر قیا تی فنڈز کا بھی اجراءکیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی طر ف سے اپنے علاقے کے لئے کئے جانے والے تین مطالبات جن میں گورنمنٹ گرلز کالج کا قیام،ہسپتال اور سٹرکوں کی تعمیر کو منظور کر تے ہوئے ان کی تعمیر کا اعلان کیا۔ قبل ازیں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے علاقے میں آئے اور گندم کی کٹائی کاافتتاح کیا۔ اورا نہوں نے یہاں کی عوام کے دل جیت لئے ہیں صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ اس سال گندم کی فصل بمپر کراس ہے اور ہم کاشتکاروں سے گندم کی خریدار ی کے لئے بھر پور تعاون کر رہے ہیں۔ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ہمارا ملک خوشحال ہو گا ۔سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کادن ہمارے لئے بہت خوشی کا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے گندم کی کٹائی کا افتتاح ہمارے علاقے سے کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.