میانمار کی اعلیٰ ترین عدالت میں برطانوی صحافیوں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

منگل 23 اپریل 2019 23:13

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) میانمار کی سپریم کورٹ نے برطانوی نیوز ایجنسی کے دو صحافیوں کی سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے ایک مختصر حکم سناتے ہوئے کہا کہ اس کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں واضح کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فیصلے کے وقت دونوں صحافی عدالت مین موجود نہیں تھے۔ وا لون اور چا سو اٴْو نامی ان صحافیوں کو روہنگیا مہاجرین کے خلاف فوجی کریک ڈاؤن کی رپورٹنگ کرنے پر ایک ماتحت عدالت نے گزشتہ برس ستمبر میں سات سات برس کی سزائے قید سنائی تھی۔ انہیں دسمبر سن 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ صحافی ینگون کی ایک جیل میں قید ہیں۔