امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 24 اپریل 2019 10:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمد پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے پر نرخ 69 سینٹ (1 فیصد) بڑھ کر 66.24 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 31 سینٹ اضافے کے ساتھ 74.35 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :